نواز حکومت نے صرف نو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا،سٹیٹ بینک کا حیرت انگیز انکشاف

22  جولائی  2015

کراچی(نیوزڈیسک) حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران 933.6ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جس کے بعد مجموعی عوامی قرضوں کی مالیت 17ہزار 400ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تیسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق یہ تمام قرضے مقامی ذرائع سے حاصل کیے گئے اس دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے مجموعی غیرملکی قرضوں میں کمی واقع ہوئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جون 2014کو مالی سال کے اختتام پر مجموعی عوامی قرضوں کی مالیت 16ہزار 442ارب روپے تھی جو مارچ 2015کے اختتام تک بڑھ کر 17ہزار 375.9ارب روپے تک پہنچ گئے۔مالی سال 2013-14کے مقابلے میں مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران عوامی قرضوں میں اضافے کی رفتار کم رہی۔ مالی سال 2013-14کے اسی عرصے میں ایک ہزار 322.9ارب روپے کے قرضے حاصل کیے گئے تھے جبکہ مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران 933.6ارب روپے کے عوامی قرضے حاصل کیے گئے۔ مالی سال 2014-15کی پہلی سہ ماہی کے دوران 220.5ارب روپے، دوسری سہ ماہی میں 332.9ارب روپے جبکہ تیسری سہ ماہی کے دوران 380.2ارب روپے کے قرضے حاصل کیے گئے۔مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران مجموعی غیر ملکی قرضوں اور مالی ذمے داریوں(لائبلیٹیز)کی مالیت 4ہزار 791.3ارب روپے سے کم ہوکر 4ہزار 633.8روپے کی سطح پر آگئی۔ مالی سال 2013-14کے اسی عرصے میں غیرملکی قرضوں اور ذمے داریوں میں 62.3ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ مالی سال 2014-15کے دوران غیرملکی قرضوں اور ذمے داریوں میں 157.6ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت نے پہلی سہ ماہی میں غیرملکی ذرائع سے 20.3ارب روپے کے قرضے لیے دوسری سہ ماہی میں 126.3ارب روپے کے قرضے واپس کیے گئے جبکہ تیسری سہ ماہی کے دوران 51.6ارب روپے کے قرضے واپس کیے گئے۔مالی سال 2014-15کے پہلے نو ماہ کے دوران آئی ایم ایف کے قرضے 298.4ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 378.2ارب روپے تک پہنچ گئے۔ مالی سال 2013-14کے دوران آئی ایم ایف کے قرضوں میں 78.2ارب روپے کی کمی واقع ہوئی تھی تاہم مالی سال 2014-15کے دوران آئی ایم ایف کے قرضوں میں 79.8ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…