فیصل آباد ڈویژن سمیت اکثر مقامات پر گندم کی کٹائی کاسلسلہ شروع ہو گیا

15  اپریل‬‮  2015

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت دیگر اضلاع میںاکثر مقامات پر گندم کی کٹائی کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس ضمن میں فی ایکڑ ساڑھے تین من گندم مزدوری مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی درانتیاں تھامے کھیتوں کھلیانو ں میں اتر گئے ہیں۔ یو ا ین پی کے مطابق معلوم ہواہے کہ جن مقامات پر فصل مکمل طورپر پک جانے کے بعد گندم کی کٹائی کا آغاز ہواہے وہاں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں اور بڑی تعداد میں محنت کشوں ، مزدوروں اور دیہاڑی دار ورکرز نے کھیتوں کھلیانوں کا رخ کرلیاہے۔ مذکورہ افراد کا کہناہے کہ چونکہ انہیںفی ایکڑ گندم کاٹنے پر ساڑھے تین من گندم بطور معاوضہ ملتی ہے لہٰذا وہ چند روز کے دوران گندم کی کٹائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سال بھر کا اناج اکٹھا کرلیتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ انہوںنے عارضی طورپر ایسے بچوں جو سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں کی بھی چھٹیاں حاصل کرلی ہیں جس کے باعث ان کے بچے بھی کٹائی میں ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں تاکہ جہاں ایک طرف کٹائی کا عمل بروقت مکمل ہو جائے وہیں انہیں زیادہ سے زیادہ مزدوری بھی حاصل ہو سکے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…