سعودی کارپوریشن کی 60ہزارٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی

7  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی کارپوریشن نے پاکستان کو رواں سیزن میں ساٹھ ہزار ٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، پہلی شپمنٹ پندرہ روز میں کراچی پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی قلت کے پیش نظر خریف سیزن کے اختتام پرملک میں تین لاکھ پچاس ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے، حکومت یوریا کی درآمد کے علاوہ سعودی کارپوریشن سے بروقت یوریا کی خریداری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کررہی ہے، گذشتہ سال سعودی کارپوریشن نے تین لاکھ ٹن یوریا فراہم کی تھی جبکہ رواں سیزن کے لیے ساٹھ ہزار ٹن یوریا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سینتیس ہزار ٹن یوریا کی پہلی شپمنٹ آئندہ دو ہفتوں جبکہ باقی رواں ماہ کے آخر تک کراچی پہنچے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تین لاکھ اسی ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…