پرویز مشرف کی پاکستان واپسی، معاملات طے پاگئے ،وزارت داخلہ کے پرویز مشرف کے وکیل کوخط اوراس کے جواب کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

19  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی کیلئے لکھے گئے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کب پاکستان آنا چاہتے ہیں اور کتنے دن قیام کریں گے؟ انھیں مکمل تحفظ دیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔

وہ کن پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔دوسری جانب سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے وزارتِ داخلہ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ہائی ویلیو ٹارگٹ ہیں، ان کی سیکیورٹی سے متعلق عدالت میں یقین دہانی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنی سیکیورٹی نہیں کر سکتی وہ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ کو کیسے سیکیورٹی فراہم کریگی؟۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ وزارتِ داخلہ عدالت میں پرویز مشرف کا سیکیورٹی پلان جمع کرائے۔ عدالت میں سیکیورٹی کی یقین دہانی پر سابق صدر آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستان آ سکتے ہیں تاہم یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کریگی ٗحکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کریگی؟۔ وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی کیلئے لکھے گئے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کب پاکستان آنا چاہتے ہیں اور کتنے دن قیام کریں گے؟ انھیں مکمل تحفظ دیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔ وہ کن پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…