ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور وار

10  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل لیگی وفد نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کو انتخابی نشان

الاٹ نہ کرنے کی تحریری درخواست دائر کردی ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست میں استعمال کئے اور الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر کوئی اپنے پارٹی کے اثاثے غلط ظاہر کرے تو اس پر انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاتا، ہم نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست دی ہے، اور درخواست کی ہے کہ جھوٹے حلف نامے پر ان کا انتخابی نشان واپس لیا جائے۔لیگی رہنماء نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے حلف نامے کو جعلی قرار دے چکا ہے، ہمیں فنڈنگ کیس کے فیصلے بعد ہی درخواست دینی چاہئے تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جھوٹے حلف نامے پر کم سے کم سزا انتخابی نشان واپس لینا ہے، فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…