عمران خان کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی‘شیخ رشید احمد

8  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، بلورانی امریکہ میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے، جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے، دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…