نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری، مزار قائدؒ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

6  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار قائدؒ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملک کے استحکام، سا لمیت اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے اور بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…