آرمی چیف جوبھی ہوگا وہ بہترین ہوگا، ہمیں کسی پرکوئی اعتراض نہیں،پرویز خٹک

2  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور ٗ گوجرانوالہ(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاہے آرمی چیف جو بھی ہوگا وہ بہترین ہوگا، ہمیں کسی پرکوئی اعتراض نہیں، گزشتہ روز غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔

فوج ایک ادارہ ہے، اپنے فیصلے خود کرتا ہے، آرمی چیف جوبھی ہوگا وہ بہترین ہوگا، ہمیں کسی پرکوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے تحت لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان نے منگل کو چن دا قلعہ سے مارچ شروع کر کے گوندالا والا باغ پر ختم کیا ، لانگ مارچ آج بدھ کو ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسی تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کو سرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…