اسٹیڈیم میں پرچی پرچی کے نعروں سے خوشدل شاہ اداس ہوگئے

4  اکتوبر‬‮  2022

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں خراب کارکردگی کے باعث تلخ تجربے کا سامنا رہا ۔تفصیلات کے مطابق خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے انہیں ڈریسنگ روم جاتا دیکھ کر

پرچی پرچی کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بعد ازاں بیٹر امام الحق کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آئے اور ٹوئٹ کے ساتھ اسٹیڈیم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔اوپنر امام الحق نے ٹوئٹ پر واقعے کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میری کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں ،آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برے طریقے سے اثر پڑتا ہے۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نعرے سن کر خوشدل شاہ ڈریسنگ روم اداس ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ خوشدل شاہ نے سیریز کے 5 میچز میں 21 کی اوسط سے مجموعی طور پر 63 رنز بنائے تھے ۔گزشتہ اتوار کو 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…