آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

30  ستمبر‬‮  2022

فاتح ٹیم کیلئے  انعامی رقم کا اعلان

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں

کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 36 کروڑ 22 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنز اپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے،

سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر(ایک کروڑ 58 لاکھ روپے) جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر پاکستانی 90 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی آٹھ ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ،

انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہاہے جو کہ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…