اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال کر سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

28  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے چوتھی مرتبہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھال کر پاکستان کے سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ مالیاتی اور اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر اسحاق ڈار کا کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے۔

اسحاق ڈار گزشتہ 28 سالوں سے پارلیمنٹرین چلے آرہے ہیں۔ وہ چوتھی مرتبہ ایوان بالا کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ 1993 سے 1996 اور 1997 سے 1999 تک دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد مسلسل چار بار سینیٹر منتخب ہوئے ۔اسحاق ڈار نے پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر پہلا عوامی عہدہ (1992-1993) میں سنبھالا۔ 1997 اور 98 کے درمیان وہ وفاقی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری رہے۔ 1998 سے 1999 تک وفاقی وزیر خزانہ، اقتصادی امور اور پھر 2008 میں بھی کچھ عرصہ کے لیے وزیر خزنہ بنے۔ 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو اسحاق ڈار ان کی معاشی ٹیم کے سربراہ کے طور پر تیسری مرتبہ وزیر خزانہ بن گئے اور چار سال تک وزیر خزانہ رہے۔ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد اسحاق ڈار حلف اٹھانے کے لیے ملک واپس نہ آئے۔ تقریباً پانچ سال بعد وہ وطن واپس آئے ہیں اور انہیں دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…