ایران میں گرفتار لڑکی کی موت پر احتجاج کا دسواں روز ہلاکتیں 75 ہو گئیں،ایرانی چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

27  ستمبر‬‮  2022

تہران(این این آئی) ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کریک ڈان اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10 روز سے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کریک ڈان اور پرتشدد

واقعات میں اب تک 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے 17 صحافیوں سمیت 1200 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران کے مختلف علاقوں می انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ایران کی حکومت نے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور یکطرفہ کوریج کے الزام پربرطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پولیس کی زیرحراست220 مہسا امینی 16 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں۔ مہسا امینی کو تہران میں حجاب نہ پہننے پر گرفتارکیا گیا تھا۔دوسری جانبایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکا مظاہرین کی حمایت کر کے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ تہران سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن ہمیشہ ایران کے استحکام و سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ امریکا اس کوشش میں ہمیشہ ناکام ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مغرب نے فسادیوں کی حمایت میں ایک افسوسناک واقعہ کا غلط استعمال کیا۔ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایرانی نظام کی حمایت میں لاکھوں افراد کی ریلیوں کو نظر انداز کیا۔ علاوہ زیںایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بعد چیف جسٹس نے بھی مظاہرین کے خلاف بغیر نرمی دکھائے فیصلہ کن ایکشن پر زور دیا ہے۔یکطرفہ میڈیا کوریج اور ملک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کے الزام میں ایران نے برطانیہ اور ناروے کے سفیروں کو طلب کیا اور مظاہرین کے حق میں امریکی حمایت پر کڑی تنقید کی ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…