دبئی دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے مقبولیت میں نمایاں

10  اگست‬‮  2022

ابوظہبی(این این آئی)رواں سال چھ ماہ کے دوران 70 لاکھ سیاح دبئی کے وزٹ پر آئے۔ یہ سیاح دنیا بھر کے ممالک سے دبئی آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ معیشت و سیاحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمارمیں بتایاگیاکہ یہ 2021 کے انہی مہینوں کے

مقابلے میں 183 فیصد زیادہ تعداد ہے۔ دبئی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دبئی 2022 کے لیے اپنے سیاحتی اہداف حاصل کرنے میں کامیابی کے راستے پر ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد المکتوم نے کہا کہ دبئی نے سیاحتی مقبولیت کے حوالے سے اپنی ایف ڈی آئی میں مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔یہ سب نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن المکتوم کے ویژن کے مطابق ہے کہ دبئی مستقبل کے شہر کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا بھر میں رہائش ، سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ اسی لیے دبئی کا سیاحتی شعبہ آگے بڑھ رہا ہے۔ولی عہد نے مزید کہا کہ سیاحوں کی دبئی آمد میں اضافے کا واضح مطلب ہے کہ اماراتی معیشت غیر معمولی تحرک کی حامل ہے۔ دبئی دنیا میں سیاحتی حوالے سے بہترین منزل بننے جا رہا ہے، بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ اس سلسلے کی کڑی ہے۔ولی عہد شہزادہ حماد نے اس سلسلے میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی مستقبل میں اپنے آپ کو بین الاقوامی سیاحوں اہم ترین منزل بننے کی راہ پر گامزن رکھے گا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…