شعیب اختر سمیت کئی کھلاڑیوں کو جرمانہ کرچکا ہوں ، اہم انکشاف

31  جولائی  2022

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کوچ و منیجر انتخاب عالم نے کاہ ہے کہ میں یس مین نہیں تھا ،شعیب اختر سمیت کئی کھلاڑیوں کو جرمانے کرچکا ہوں۔ایک انٹرویومیں سابق کوچ و منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ قومی ٹیم میں فکسنگ کے الزامات سے پریشان ہوا

پھر تمام کھلاڑیوں سے قرآن پر حلف لیا سب نے کہا وہ فکسنگ نہیں کرتے ویسے بھی فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں تھا اور سارے الزامات جھوٹے تھے۔انتخاب عالم نے کہا کہ ڈوپنگ اسکینڈل میں شعیب اختر کو سزا دینے کے فیصلے کو آئی سی سی نے سراہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے ڈوپنگ اسکینڈل میں شعیب اختر کے خلاف فیصلہ واپس لے کر غلط کیا تھا۔شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر انتخاب عالم نے کہا میں نے کافی وقت شاہد آفریدی کے ساتھ گزارا ہے وہ بہت زیادہ فعال رہتے ہیں ہیں جو غلط بات نہیں ہے اور یہ چیز ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ تھوڑا بہت ڈسپلن کا مسئلہ تھا لیکن وہ بات سنتے اور عزت کرتے تھے۔کھلاڑیوں پر کرفیو لگانے کے سوال پر انتخاب عالم نے کہا کہ اس لیے پابندی عائد کی جاتی تھی کے اگلے روز میچ ہے تو کھلاڑیوں کو 6 سے 8 گھنٹے سونا بھی چاہیے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…