ایازصادق کاکھیل ختم،نئے سپیکر کا اعلان

24  اگست‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کر انے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر پیر کو الیکشن کمیشن نے این اے 122لاہور vکی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ایاز صادق کی کامیابی سے متعلق جاری شدہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے سے بھی فارغ ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی قائمقام سپیکر بن گئے ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی باضابطہ کاپی نہ ملنے کی وجہ سے ایاز صادق کی رکنیت ختم کر نے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکاواضح رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو اپنا بیرونی دورہ ختم کر نے کی پہلے ہی وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کر چکے ہیں ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…