آرٹیکل 6، مشرف کو سزا دے نہیں سکے، عمران خان کو کیسے دینگے؟حامد میر بھی معاملے پر بول پڑے

17  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل6 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ایک صاحب نے مقدمہ درج کیا،ٹرائل مکمل ہواعدالت نے اسکے خلاف فیصلہ بھی دیا،اس شخص کا نام تھا جنرل پرویز مشرف۔

جس دن اسپیشل کورٹ کے دو ججوں کا فیصلہ آیا تھااس دن تحریک انصاف کے وزرانے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی اور جج صاحب کو کہا کہ انہوں نے آئین و قانون بلکہ انسانیت کی دھجیاں اڑا دی ہیں اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججوں سے وہ فیصلہ معطل کرا دیا گیا حالانکہ آپ کو اس کے لئے سپریم کورٹ جانا تھا۔تو آپ پرویز مشرف کے خلاف جو فیصلہ ہے اس پر تو عملدرآمد نہیں کرواسکے آج آپ کابینہ کے اجلاس میں غور و فکر کررہے تھے کہ یہ جو آرٹیکل 6 ہے ہم نے اس کی پروسیڈنگ کیسے شروع کرنی ہے۔اس پورے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آئین کے خلاف ورزی کی ہے تو آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل6 نہیں لگ سکتا۔ اگر آپ جسٹس وقار سیٹھ کاجوفیصلہ اس پر عملدرآمد کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تو آپ کو چاہئے کہ یہ آرٹیکل6 کی جو کہانی ہے تو اس کو آپ یہیں پر ختم کردیں ۔ اگر آپ کریں گے توپھر ایک نیا بہت بڑا مسئلہ شروع ہوجائے گاکہ مشرف کو تو آپ سزا دے نہیں سکتے تو آپ عمران خان کو کیسے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…