شاہ محمود قریشی سمیت 9ممبران قومی اسمبلی کے استعفے کب تک منظور ہو جائینگے؟بڑی خبر آگئی

26  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود سمیت نو MNAs کا قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونیکا امکان ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان میں استعفوں کا اعلان کرنے والے ارکان کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق قومی اسمبلی نے

سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے جنہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی گنتی سے عین قبل 9 اپریل کی شام کو آواز کے ذریعے اپنے استعفے ایوان میں پیش کیے تھے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ ذرائع نے  بتایا کہ سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور کم از کم آٹھ ارکان کی آواز اور ویڈیوز شناخت کے ساتھ ایسے پائے گئے ہیں جنہوں نے ہاؤس چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اگر ضروری ہوا تو ان کے آڈیوز اور ویڈیوز کو مزید تصدیق کے لیے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان سے منظور ہونے کے فوری بعد ان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کریں گے۔ امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد منظوری کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا۔ کم از کم تین سابق وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی آواز میں استعفیٰ دے کر ایوان چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ اسپیکر پر واجب ہے کہ وہ مزید تصدیق کے بغیر ان کا استعفیٰ قبول کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…