عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہیے،چوہدری شجاعت حسین کا مشورہ

26  مئی‬‮  2022

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں، افراتفری بڑھے گی۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں، آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولینس تک کوراستہ میسر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھاجا رہا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس شیلنگ بند کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…