لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے، مقتدر ادارے بیچ میں پڑیں: شیخ رشید

3  مئی‬‮  2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے اور ملک کے حالات خراب ہو سکتے ہیں لہذا مقتدر ادارے بیچ میں پڑیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ منشیات فروش جس ملک کا وزیر داخلہ ہو تو اس ملک

میں امن کیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حالات کو کہیں اور لے جانا چاہتے ہیں لیکن دعا ہے کہ ملک میں امن رہے جھاڑو نہ پھر جائے، گلی محلوں میں لڑائی ہونے لگی ہے جس کا ذمہ دار رانا ثناء اللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، لانگ مارچ میں کچھ لوگ خود کو آگ لگانا چاہتے ہیں، لانگ مارچ خونی ہو سکتا ہے اور ملک کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا عوام جن لوگوں کے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے انہیں اقتدار میں لایا گیا، ملک کے حالات خراب ہیں خدا کے لیے 31 مئی تک معاملے کا حل نکالیں، ہمارا مقتدر اداروں سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، پاک فوج کو دنیا کی عظیم فوج سمجھتا ہوں، اگر عمران خان رابطے کے لیے میری ڈیوٹی لگاتے ہیں تو میں ان سے بات چیت کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جیل ہمارا سسرال، موت ہماری محبوبہ اور ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، نواز شریف کی شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا، جوتے پالش کرنے والوں کے ساتھ قوم رہنے کو تیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…