” گھیرائو اگر کرناہے تو ہمارا بہت تجربہ ہے ” ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو وارننگ دیدی

31  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل  کا گھیراﺅ کیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی بھی کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں، فیصل سبزواری نے نجی

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ رویہ نہیں رہا ، ہم سمجھداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے آگے چل کر ایک ساتھ نہ بھی کام کرنا ہو تو ایڈجسٹ تو کرناہے ، اگر کوئی ہماری لیڈرشپ کا گھیراﺅ کرے گا تو یقین جانئے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا اس کام میں تھوڑا زیادہ ہی تجربہ ہو گا ۔دوسری جانب باضابطہ کال نہ دئیے جانے کے باوجودتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے اسلام آباد پہنچنے کا قوی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے ابھی تک پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ووٹنگ والے دن اسلام آباد پہنچنے کی باضابطہ کال نہیں دی لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں رہنما اورکارکنان اسلام آباد جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ایک ذرائع کے مطابق جس طرح پارٹی رہنما اورکارکنان رابطہ کر رہے ہیں تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ والے دن کم و بیش ایک لاکھ افراد کے اسلام آباد پہنچنے کا اندازہ ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کے کارکنوں کی بھی اس روز اسلام آباد آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پیشگی اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے اور اسے کنٹرول میں رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…