او آئی سی اجلاس، فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

16  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے باعث لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا اور قافلوں کو 23 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مہمانوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ 24 مارچ تک اسلام آباد میں ہوں گے، اجلاس کے باعث اسلام آباد میں مہمانوں کے آنے جانے میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، اسی لیے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ مہمان، مہمان ہوتے ہیں اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ان کو احترام دیں لہذا 23 مارچ کو دور کے علاقوں سے جو قافلے روانہ ہوں گے تو قریب کے اضلاع ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور یہ قافلے 25 مارچ کو اسلام آباد میں مغرب کے بعد داخل ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھاکہ 23 مارچ کو ظہر سے عصر کے درمیان پورے ملک سے قافلے چل پڑیں گے اور 24 کو اسلام آباد پہنچیں گے، لانگ مارچ اسلام آباد میں کتنے دن رہے گا یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد واپس لئے جانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا ۔اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہیں گے ۔ واضح رہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی تھی کہ 23 مارچ کی پریڈ اور اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے جامع سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…