تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا جلد سیاسی ڈرون گرائے جانے کا امکان

13  مارچ‬‮  2022

کراچی(آن لائن)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا جلد سیاسی ڈرون گرائے جانے کا امکان ہے۔ متحدہ قومی موومٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت کے مقابلے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے سیاسی آزادی، دفاتر کو کھولنے، جھوٹے مقدمات کے خاتمے،

لاپتا کارکنان کی واپسی اور اسیر کارکنان کی رہائی سے متعلق شرائط طے کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے اداروں کو آئینی تحفظ دیے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تیار کردہ بل پر عمل کرایا جانا بھی شرائط کی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جلد اپنا سیاسی ڈرون گرائے جانے کا امکان ہے جبکہ مشاورتی عمل جاری ہے اور وسیم اختر کو بھی ٹی وی ٹاک شوز میں جانے سے روک دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی اور شہری علاقوں میں جہاں ایم کیو ایم کی نمائندگی ہے وہاں پارٹی کے نامزد کردہ پڑھے لکھے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی شرط بھی رکھے گی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے معاملات پر مشاورت پر ایم کیو ایم کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…