امارات نے اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر کے لیے سنہری منڈیاں کھول دیں

21  جنوری‬‮  2022

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی ٹی وی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں نے اسرائیلی جرائم پیشہ بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور جسم فروشی کے لیے سنہری منڈیاں کھول دی ہیں۔اسرائیلی ٹی وی چینل نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل

دنیا بھرمیں منی لانڈرنگ اور منشیات کی سمگلنگ کے شعبے میں مجرموں کی برآمد کے حوالے سے پیش پیش ہے۔ کیونکہ یہ لوگ بین الاقوامی گروہوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے تعاون کے معاہدوں سے کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امارات کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے پہلے سال میں داخل ہونے کے ساتھ دبئی اسرائیلی جرائم پیشہ گروہوں کے لیے ایک اہم مقام بن گیا کیونکہ ان گروہوں نے جسم فروشی، جوا، منی لانڈرنگ اور منشیات، خاص طور پر کوکین کی مارکیٹیں کھول دی ہیں۔قابض پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد اور جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اپنے کاروبار دبئی منتقل کر چکی ہے، یہ جانتے ہوئے کہ پولیس ان کا تعاقب اور کنٹرول نہیں کر سکے گی۔ایک اور اہلکار نے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں زور دیا کہ دبئی میں انتہائی اعلی معیار زندگی نے اسرائیلی گینگوں کو شہر میں مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ اپنی ممنوعہ تجارت کے لیے ایک نیا بازار کھولنے کا سنہری موقع فراہم کیا۔قابض اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ اگست 2020 میں ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…