سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف 3 جماعتوں کی مشترکہ قرارداد منظور

7  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور فنکشنل لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پیش کردہ مشترکہ قرارداد منظورکرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے شدید احتجاج کیا اورزبردست نعرے بازی کی تاہم اسمبلی میں شورشرابے اورنعروں کی گونج کے باوجود ایوان نے الطاف حسین کےخلاف لائی گئی مشترکہ قرارداد منظورکرلی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان پاکستان میں بیرونی مداخلت کے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتا ہے اور ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے مطابے کو مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیرونی مداخلت کے بیان پرالطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…