ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

1  دسمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق دورے کا سکیورٹی پلان ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تیار کیا گیا، اجلاس میں پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی آئی جی مقصود احمد کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچزکے دوران 800 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے اور اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود رہے گی۔مقصود احمد کے مطابق تماشائیوں کے لیے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…