تحریک کے دھرنے میں ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل شدید تشدد سے جاں بحق ، نعش کھیتوں سے بغیر وردی میں ملی

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

گوجرانوالہ(این این آئی) گوجرانوالہ میں تحریک کے مارچ کے دوران ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل بدترین تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش کھیتوں سے وردی کے بغیر ملی، کانسٹیبل کی عدنان کے نام سے شناخت ہوگئی۔ پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تحریک کے کارکنان کے تشدد

سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوگئی، کانسٹیبل عدنان احسان وزیر آباد میں دھرنے پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔تحریک کے کارکنوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا، لاش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی۔ افسران کی ہدایات پر تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی سید علی کو معاملہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ کانسٹیبل عدنان کے بھائی کے مطابق ان کا 2 دن سے اپنے بھائی سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، ہم نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گی، گزشتہ روز وزیر آباد کے کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی، ہمارے بھائی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…