فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے برگر سے گلی سڑی انسانی انگلی برآمد برانچ عارضی طور پر بند، جرمانہ عائد کردیا گیا

18  ستمبر‬‮  2021

لاپاز(این این آئی)جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک خاتون نے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے برگر خریدا جس میں سے گلی سڑی ایک انسانی انگلی برآمد ہوئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کرو ڈی لا سیئرا کی رہائشی خاتون سٹیفنی بینز نے بتایا کہ میں نے ایک ریسٹورنٹ سے ہاٹ برگر خریدا

اور جب ایک لقمہ لیا تو بدبو محسوس ہوئی جب لقمے کو منہ سے نکال کر دیکھا تو اس میں گوشت کا ایک ایسا ٹکڑا موجود تھا جس سے بدبو آ رہی تھی۔سٹیفنی نے بتایا کہ جب میں نے باقی برگر کھول کر دیکھا تو اس میں گلی سڑی ایک انسانی انگلی موجود تھی اور لقمہ لینے سے اسی انگلی کا ایک حصہ کٹ کر منہ میں چلا گیا تھا۔سٹیفنی نے بتایا کہ برگر اور اس سے برآمد ہونیوالی سڑی ہوئی انسانی انگلی کو میں نے فیس بک اکائو نٹ پر پوسٹ کیا اور شہریوں کو اس وحشت ناک واقعے کے متعلق بتایا ہے۔ سٹیفنی نے بتایا کہ میں نے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو برگر سے انسانی انگلی نکلنے کی شکایت بھی کی ہے لیکن ریسٹورنٹ کی طرف سے اس پر کان نہیں دھرے گئے جس پر میں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے بعد بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے ایک ملازم کی کام کے دوران حادثے کے سبب شہادت کی انگلی کا کچھ حصہ کٹ گیا تھا جو غلطی سے کسی طرح اس برگر میں چلا گیا۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور حکومت نے بھی اس پر نوٹس لے لیا اور مذکورہ برانچ کو عارضی طور پر بند کر تے ہوئے کمپنی کو جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…