بنگلہ دیش میں اسکول 18ماہ کی بندش کے بعد کھل گئے

13  ستمبر‬‮  2021

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں اسکولز کورونا وائرس کی وبا کے باعث 18 ماہ کی طویل بندش کے بعد کھل گئے اور بچوں نے خوشی خوشی کلاس رومز کا رخ کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکولز دوبارہ کھولنے کا اقدام یونیسف کے اس انتباہ کے بعد

سامنے آیا کہ کورونا بحران کے دوران طویل عرصے تک اسکولز بند رکھنے سے جنوبی ایشیا میں کروڑوں بچوں کے لیے عدم مساوات میں بگاڑ آرہا ہے۔دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسکول میں بچوں کو پھولوں اور مٹھائی سے خوش آمدید کہا گیا اور انہیں ماسک پہننے اور ہاتھ سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی، کچھ نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔15 سالہ منتصر احمد نے کیمپس میں داخل ہوتے وقت کہا کہ ہمیں اسکول واپس آکر بہت خوشی ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے تمام دوستوں اور اساتذہ کو اب لیپ ٹاپ کی اسکرین کے بجائے آمنے سامنے دیکھوں گا۔گیٹ پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے داخلے سے قبل طلبہ کا درجہ حرارت چیک کیا گیا۔اسکول کی وائس پرنسپل دیوان تمیزالزمان نے کہا کہ انہیں پہلے روز اتنی بڑی تعداد میں طلبہ کی واپسی کی امید نہیں تھی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…