نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکیورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی

12  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دی گئی ہے ،راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے ،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، چیف کمشنر اسلام باد کی

درخواست پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی ایک انفنٹری کمپنی، ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ،ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی سیکیورٹی پر مامورہیں ،بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ٹیم کی سکیورٹی میں سکیورٹی اداروں کا مددگار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھی 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ،اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہے ،اسلام آباد میں بھی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر مامور ہوں گے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکیورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…