اس دوہرے نظام والی دْنیا میں رہنا مشکل ہے، ہانیہ عامر

6  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی)گزشتہ دنوں سے اپنی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا شکار ہونے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اس دوہرے نظام والی دْنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اْس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اور عورت کو نیچا دِکھایا جاتا ہے۔ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس

میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے کمرے میں اْداس بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کی سہیلی اْن کے چہرے پر مْسکراہٹ لانے کی کوشش کررہی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایسی دْنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ’جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔ہانیہ عامر نے یہ بھی لکھا کہ ’جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر کچھ غلط کرے تو اْسے وائرل مواد بنا دیا جاتا ہے۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اْنہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہی ہے جن میں یاسر حسین، علی رحمٰن، شازیہ وجاہت، آئمہ بیگ، عاشر وجاہت اور دنانیر مبین شامل ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…