گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

17  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم شام/رات جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے

اس دوران زیریں سندھ میں آندھی / موسلادھار بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بارکھان، سبی، جوہرآباد اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفر آباد (ائیر پورٹ 10، سٹی 09) ،گڑھی دوپٹہ 07، خیبرپختونخوا:مالم جبہ 06، بنوں 04،پاراچنار،کالام 03 ، سیدو شریف 02،بالاکوٹ ،کاکول، چراٹ 01، سندھ: چھور 01،گلگت بلتستان: سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…