مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری کو کندھا مارنے کی عادت ہے ، ہمارے رکن اسمبلی کندھا مار کر انہوں نے گرایا تھا ،وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا حیران کن دعویٰ

7  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر کا مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے سے متعلق لاعلمی کا اظہار ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میں نے جب ایسی کوئی ویڈیو دیکھی ہی نہیں تو

مذمت کس بات پر کروں ، مریم اورنگزیب پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ اسے اورعظمیٰ بخاری کندھا مارنے کی عادت ہے۔ آخری بار بھی مریم اورنگزیب نے کندھا مار کر ہمارے ایم این اے فہیم خان کو گرایا تھا۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے، گربیان بھی پکڑلیا۔ ہفتہ کو (ن)لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اور نگزیب، مصدق ملک و دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کےکارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے (ن) لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن نے مریم اورنگزیب کو لات مار دی، ایک نوجوان نے مصدق ملک کو تھپڑ دے مارا، پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جانے کیلئے نعررے بازی کرتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کو دخل اندازی کرنی پڑی اور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو لیگی رہنماؤں سے دور کیا۔ جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے دوبارہ پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعظم نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…