شیر ایک بار پھر دھاڑا، وقار یونس کی اعتماد کا ووٹ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

6  مارچ‬‮  2021

لاہور( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔ فیصلہ سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ماسٹر سٹروک ۔آل رائونڈ عامر یامین نے ٹویٹ کیا کہ ہمیشہ سے بہترین کپتان،قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کیا کہ شیر پھر س دھاڑا، آپ کو بہت مبارک ہو کپتان ،

آل رائونڈر انور علی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شکست آپ کو تباہ نہیں کرتی بلکہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہونا آپ کو تباہ کرتا ہے، جب تک آپ ناکامیوں سے سیکھتے رہیں گے تب تک آپ ہمیشہ واپس آتے رہیں گے اور ہمہ وقت مضبوط تر ہوجائیںگے۔واضح رہے کہ وزیرعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…