انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے اللہ مالک چوہدری شجاعت باتوںباتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

4  مارچ‬‮  2021

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے ملاقات کی، ملاقات میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، چودھری صباحت الہی، رانا خالد اور آصف پولانی بھی موجود تھے۔ حاجی عمران عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے چوہدری شجاعت حسین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی، جب کہ حاجی عمران عطاری نے چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی نے تبلیغ اسلام کا منصب بڑے احسن انداز سے سنبھال رکھا ہے، اسلام کی دعوت دینے والے بندے اللہ تعالی کی بارگاہ میں بہت مقرب ہوتے ہیں، ہمیں خود اپنے اعمال ٹھیک کرنا ہوں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے نے دعوتِ اسلامی کی مختلف شعبہ جات خصوصا جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح

کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو عقل سے نوازا ہے اور اچھے برے کی تمیز سکھائی ہے، اللہ تعالی اپنے بندوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر کے سیدھا راستہ اختیار کر لے، انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…