سینیٹ انتخابات 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی تہلکہ خیز انکشافات

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے

والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر امید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کیے ،یاد رہے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 13، پیپلز پارٹی نے 8، بی اے پی نے 6، ایم جے یو آئی نے تین، کیو ایم پاکستان اور اے این پی اور آزاد امیدواروں نے دو، دو جب کہ بی این پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔اس کے علاوہ پنجاب سے 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 5، ن لیگ کے 5 اور ق لیگ کا ایک سینیٹر شامل ہے۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ 5 ووٹوں سے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کم ہے ،یوسف رضا گیلانی کیلئے مجھے زیادہ ووٹوں کی امیدتھی۔میڈیا کو جاری بیان میں آصف زردرای نے کہا کہ 5 ووٹوں

سے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کم ہے ،یوسف رضا گیلانی کیلئے مجھے زیادہ ووٹوں کی امیدتھی۔آصف زرداری نے کہا کہ ہماری20ووٹوں سے جیت ہونی چاہیے تھی ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے میں نے کہا انہیں بھگاؤ۔انہوں نے کہاکہ یوسف گیلانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پی ڈی ایم فیصلہ دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…