ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد قرار

3  مارچ‬‮  2021

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پرسید یوسف رضا گیلانی اورپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پی ڈی ایم کی قیادت اور رہنما بھی مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی

فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے ،ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے والے آٹا چینی ووٹ چور قوم اور خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سیدیوسف رضا گیلانی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے ،یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،سینٹ انتخابات میں حکوم کے اپنے ہی لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے ،عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے ،عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ،ان سے چینی آٹا اورپیٹرول چوری کا حساب لیں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، نالائق عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے ، مہنگائی کے ستائے عوام نے حفیظ شیخ کو سونامی میں غرق کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…