ہاکی تحقیقاتی کمیٹی نے کارروائی مکمل کرلی

11  جولائی  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان اور قومی کھیل ہاکی کے چیف پیٹرن میاں نواز شریف کی ہدایت پرقومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی چھ رکنی کمیٹی نے کارروائی مکمل کر لی ہے۔ یہ کمیٹی ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں قومی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس کے بعد معاملے کی تحقیقات کیلئے وجود میں آئی تھی۔اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ میں ہوا۔ یہ اجلاس کا دوسرا دن تھا جس میں کمیٹی نے کوچ شہناز شیخ کی رپورٹ اور دیگر بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی روشنی میں اپنی سفارشات تیار کیں۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد عمران نے اپنے بیان میں مالی مسائل کے ساتھ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کچھ نا تجربہ کار کھلاڑیوں کے انتخاب کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی کمی کو بھی ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دیا گیا ہے، جس پر کمیٹی نے پی ایچ ایف سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ کمیٹی، کوچ اور فیڈریشن کی رپورٹ کو بطور سپورٹنگ ڈاکومنٹ اپنی سفارشات کا حصہ بنائے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کردے گی ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…