خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں کس کے کہنے پر 28 ملین روپے جمع کرائے ، چپڑاسی کے انکشافات

25  جنوری‬‮  2021

لاہور (آن لائن) خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانے والے 4 افراد نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات

میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف نیب نے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں 4 افراد نے نیب کو بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں۔نیب دستاویزات کے مطابق لاہور میں نجی بینک کے چپڑاسی انوار الرحمن نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 28 ملین سے زائد رقم جمع کرائی، اور چپڑاسی کے مطابق اس نے اپنے سینیر افسران کے کہنے پر خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے بھتیجے خواجہ سلطان عزیز نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 20 ملین جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق خواجہ آصف کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔خواجہ آصف کے 30 سالہ پرانے سیاسی ورکر رانا عبدالوحید نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 30 ملین جمع کرائے، اور رانا عبدالوحید کے مطابق خواجہ آصف کی دی ہوئی رقم ہی خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔ جب کہ سرمد اعجاز نامی سیاسی ورکر نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے 5 ملین روپے نکلوا کے خواجہ آصف کے حوالے کیے، خواجہ آصف کے پاس یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف نیب کو تاحال جواب نہیں دے سکے۔  خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانے والے 4 افراد نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…