کترینہ کیف کے رقص کی وڈیو وائرل ہوگئی

16  جنوری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر رقص کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’ فون بھوت‘ کے رقص کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں۔پوسٹ کے

ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ایک طویل عرصے بعد ہم رقص کر رہے ہیں۔فلم میں کترینہ  کے ساتھی اداکار ایشان کھتر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجیری پاور۔ ساتھ ہی انہوں نے بھوت کی ایموجی بھی شامل کی ہے۔کترینہ کیف کی ویڈیو کو اب تک 2.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسی ویڈیو پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد کمنٹس بھی لکھے جاچکے ہیں۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی کک لگانے اور ایکسرسائز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے ساتھی اداکاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دیشا پٹانی اپنی فٹنس پر بیحد توجہ دیتی ہیں۔ وہ اکثر جم میں کی جانے والی ایکسرسائز کی وڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔دیشا پٹانی نے کک بیگ پر انتہائی مہارت سے کک لگائی اور اسکی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک ساڑھے5 لاکھ سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔دو دن قبل دیشا پٹانی نے ایکسرسائز کی وڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ89 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف جو کہ دیشا پٹانی کے انتہائی قریبی دوست ہیں انہوں نے اداکارہ کی دونوں وڈیو کو لائک بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی وڈیو پر کمنٹ سیکشن میں تعریفی پیغامات لکھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…