مزدور طبقے کیلئے بڑی خوشخبری ، صوبائی حکومت نے مزدورکارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، نادرا کو ایک ارب فراہم کر دیے گئے

11  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رواں ماہ سے بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، پہلی مرتبہ تمام سہولتیں اورمراعات صنعتی مزدوروں کو ملیں گی۔سندھ پہلا صوبہ ہوگا، جورجسٹرصنعتی مزدوروں کو

خصوصی کارڈ کا اجرا کرے گا، پہلے مرحلے میں 6لاکھ 25ہزار رجسٹرصنعتی مزدوروں کوبینظیر کارڈ ملیں گے  ، کارڈ کے ذریعے صنعتی ورکرز کو مفت علاج،تعلیمی وظائف اور دیگر گرانٹس مل سکیں گی۔سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ کے لیے ایک ارب روپے نادرا کو فراہم کردیے ہیں ، بے نظیر مزدور کارڈ کے اجرا سے محکمہ لیبر میں جعلسازی کا بھی خاتمہ ہو سکے گا ۔نادرا کے زریعے بینظیر مزدور کارڈکااجرا کیاجارہاہے، تمام صنعتی مزدوروں کا ریکارڈ نادرا کے ذریعے محفوظ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ سال سمتبر میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، منصوبے سے کم ازکم 6 لاکھ25ہزارمزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا جبکہ ایک وقت آئیگا جب 50لاکھ سے زائدمزدوروں کو کارڈ فراہم ہوں گے۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرایہ کارڈ بناکر مزدورکو دیگا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کوحق پہنچانیمیں آسانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…