آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے اور وہ کہاں پر ہیں؟ ترجمان بلاول ہائوس نے تفصیلات جاری کردیں

11  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انھیں نجی اسپتال میں روٹین چیک اپ کے بعد بلاول ہائوس منتقل کردیا گیا ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب سابق صدر آصف زرداری کو کراچی میں نجی اسپتال طبیعت خرابی پر روٹین کے چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اوراسپتال میں ان کے اہم ٹیسٹ بھی کیے گئے۔آصف زرداری کوچیک اپ کے بعدگھرمنتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فون پر ڈاکٹرز سے بات کی اور اپنے والد کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ سابق صدر کو بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پرانہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…