حکومت نے اپنا چیئرمین سینٹ لانے کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا،صادق سنجرانی کیلئے بھی بڑا سرپرائز

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے منصب کیلئے اپنے امیدواروں پر صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔روزنامہ نوائے وقت میں جاوید صدیق کی شائع خبر کے

مطابق سینیٹر وسیم شہزاد جو اس وقت سینیٹ کے قائد ایوان ہیں اور سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق حکمران جماعت موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی اپنا امیدوار بنا سکتی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سینیٹ کے انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت تک سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں دائر کئے گئے ریفرنس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی اور تجزیہ کارکامران خان نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں ن لیگ نے بھی استعفیٰ حکمت عملی کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ابھی ابھی چوٹی کے ن لیگ رہنما خرم دستگیر نے میرے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی کثیر اکثریت بھی سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چاہتی ہے اور پارلیمنٹ نشستیں خالی کرنے کی مخالف ہے۔یا درہے کہ سینٹ الیکشن اگلے سال 2021میں ہونے جارہے ہیں جس کیلئے سیاسی ماحول ابھی سے گرم ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…