جہالت کی انتہا بیٹا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

6  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی( آن لائن ) راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔راولپنڈی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے 32 سالہ حنا اشفاق اورڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد گھرکے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مقتولہ کے والد اورمعصوم بچی کے نانا محمد اشفاق کے بیان پرقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق بیٹی حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد نامی شخص سے ہوئی اوران کی ڈیڑھ سالہ نواسی عنائیہ تھی۔ گزشتہ دو روز سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، تشویش ہونے پربیٹی کے گھرگیا تودیکھا داماد محلے داروں کے ساتھ باہر کھڑا تھا۔والد کے مطابق گھرکے اندرگیا توبیٹی کی خستہ حال لاش اورملحقہ کمرے میں نواسی کی لاش پڑی تھی۔ بیٹی حنا اشفاق اورنواسی عنائیہ کوداماد مجاہد نے ناحق قتل کیا ہے۔ داماد بیٹا نہ ہونے پربیٹی پرتشدد کرتا تھا، داماد کی ماں بہنیں کہتی تھیں کہ اسکے والد سے کہوکہ مکان بنا کردے، مالی طور پر کمزورہوں، دوماہ قبل بیٹی کے مانگنے پردولاکھ روپے بھی بھجوائے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…