پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا بنے گا ، کونسی پارٹی ہاتھ ملتی رہ جائے گی مولانا فضل الرحمان کا کیا ہو گا ؟ سینئر صحافی نے اندر کی خبر دیدی

6  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورن لیگ کے مابین اس وقت جو اختلاف استعفوں کے معاملے پر چل رہا ہے وہ اختلاف یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کیلئے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونا چاہیے ، اگر کل حکومت ختم ہو جاتی ہے تو بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نہیں بن سکتے،

ان کی تیاری نہیں ، ایک نہیں ان کے کافی مسئلے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس لیے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی گیند نہیں کرائیں گے جس سے عمران خان آئوٹ ہو جائے اور سارا فائدہ مسلم لیگ ن کے پلڑے میں چلا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین مذاکرات ہوئے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقاتیں ہوئیں ، نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ قائم ہوا ۔ راناعظیم نے اندر کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب ن لیگ سے یہ کہہ رہی ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں ہم وہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، لیکن ہمارے ساتھ شرط طے کریں کہ چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ وہ ن لیگ ہمیں دے گی جبکہ باقی اتحادی جماعتیں بھی ووٹ ہمیں دیں گی ، سینٹ کا چیئرمین بنانے میں آپ ہماری مدد کریں گے جبکہ ن لیگ پی پی کی اس بات پر کسی بھی طور پرراضی نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ چلیں ہم آپ کیساتھ یہ سودا کر لیتے ہیں لیکن آپ بھی ہمارے ساتھ یہ طے کریں کہ اگلے الیکشن میں وزارت عظمیٰ ہمیں دیں گے ، لیکن پی پی بھی اس پر تیار نہیں ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ اگلی باری بھی 23کے بعد وہ بھی ہماری ہونی چاہیے اور چیئرمین سینٹ بھی ہمارا ہونا چاہیے ۔ یہ وہ اختلافات ہیں جن کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں پھڈا پڑا ہوا ہے ۔ ان صورتحال کو دیکھتےہوئے پی پی کبھی بھی سندھ حکومت کے خاتمے کا اعلان نہیں کرے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک سے کچھ نہیں ہونے والا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اکیلی نکلے گی ان کیساتھ چند لوگ ہونگے وہ ایک طرف نکل جائیں گے جبکہ اس معاملے میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ،

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…