پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی دوسری شادی، تصاویر جاری

3  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنس مکھ اور شوخ شخصیت کے طور پر مارننگ شو میزبان اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان نے دوسری شادی کر لی، ان کی شادی کے حوالے سے خبریں تو کئی ہفتوں سے سامنے آ رہی تھیں لیکن اداکارہ نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی

سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے اور اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والوں کے لئے مزید تصاویر بھی شیئر کروں گی۔ معروف اداکارہ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔نادیہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے اور انہوں نے گجرے بھی پہن رکھے ہیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ چند گھنٹوں میں مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے جا رہی ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نادیہ خان کے شادی کی تصویر وائرل ہوگئی،اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہیں۔یاد رہے کہ نادیہ خان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام کیان ہے۔اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی پرپی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔نادیہ خان کو اس ڈرامے میں کام کرنے پراس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، جس کے بعداداکارہ نادیہ خان نے پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔لیکن 2000 ء کے بعد نادیہ خان کئی سال تک ڈراموں سے دور رہیں

اور ٹی وی میزبان کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔میزبانی کے بعد ان کی دوبارہ ٹی وی ڈراموں میں واپسی 2017 میں ہوئی، انہوں نے اس وقت ایسی ہے تنہائی سے دوبارہ ڈراموں کا آغاز کیا،اس وقت اداکارہ نادیہ خان پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ خان نے کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…