راولپنڈی میں خوفناک دھماکہ

13  دسمبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بم کے دھماکے کے نتیجے میں25افراد خمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی

بھاری نفری، بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور عوام کے لئے راستے بند کردیئے گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دستی بم کچھ دیر بعد پھٹ گیا اور دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر بھیج دیا گیا اور باقی 22 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کے مطابق دھماکا تھانے کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد جائے حادثہ کے قریب تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 10 روز کے دوران یہ دوسرا دھماکا ہے، پہلا دھماکا پیرودہائی اور دوسرا گنج منڈی میں ہوا، دونوں دھماکے تھانوں کے قریب ہوئے، خفیہ اداروں کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کی اطلاعات بھی موجود ہیں، تاہم پیرودہائی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گنج منڈی میں دھماکے کی نوعیت کا فی الوقت نہیں بتاسکتے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…