الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، ایم کیو ایم سر فہرست

7  جولائی  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے 2013 اور 2014 کے سال میں سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ، اکیس کروڑ اٹھاسی لاکھ آمدنی کے ساتھ ایم کیو ایم امیر ترین جماعت جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی آمدن صرف آٹھ لاکھ اور اخراجات 30 لاکھ سے زائد رہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 21 کروڑ 88 لاکھ آمدنی کے ساتھ ایم کیو ایم امیر ترین جماعت رہی ، ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ اس میں سے 21 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار روپے چندے سے حاصل کیے جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی آمدنی 1 کروڑ 67 لاکھ 93 ہزار روپے اور اخراجات 3 کروڑ 7 لاکھ ہیں۔ ن لیگ کے کل اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے ،
مزیدپڑھیے :ایک واقعہ جس کے بارے میں جان کر آپ کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کی آمدنی 10 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار اور اخراجات 16 کروڑ 17 لاکھ روپے رہے۔تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی اس میں آمدن 1 کروڑ 45 لاکھ روپے اور اخراجات 2 کروڑ54 لاکھ روپے دکھائے گئے۔ جماعت اسلامی کی آمدن 76 لاکھ 33 ہزار روپے اخراجات 71 لاکھ دس ہزار روپے رہے ، پاکستان عوامی تحریک کی سالانہ آمدن 8 لاکھ جبکہ اخراجات 30 لاکھ سے زائد رہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…