ایک سو پچاس میگا سکینڈلز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

7  جولائی  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو نے ایک سو پچاس میگا سکینڈلز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف ، سابق صدر زرداری ، سابق وزرائے اعظم ، وفاقی وزراءاور بیورو کریٹس کے خلاف کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ٹرائل جاری ہیں۔ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ایف آئی اے میں بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ٹرائل جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین، اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر ٹرائل نیب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔میگا سکینڈلز کی رپورٹ میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کے نام بھی شامل ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کیخلاف اوگرا میں اختیارات کے غلط استعمال پر ٹرائل چل رہا ہے جبکہ راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال پر ٹرائل احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہے
مزیدپڑھیے :ایک دن میں100ارب روپے جمع ،ایف بی آرکی کارکردگی پرسب حیران

۔سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاو¿ کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے ، سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال پر ٹرائل چل رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری اطلاعات حسین حقانی کیخلاف ایف ایم ریڈیو کے غیر قانونی لائسنس اجراءپر ٹرائل جاری ہے۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم ریئسانی، سابق بیورو کریٹس عبداللہ یوسف، سلمان صدیق کیخلاف بھی اختیارات سے تجاوز کرنے پر نیب عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اور سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل کیخلاف کرپشن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…