ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا 13سینئر رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

4  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13 رکن اسمبلی پارٹی سے علیحد گی اختیارکر سکتے ہیں۔ان میں 4 رکن قومی اسمبلی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا کہ

نومبر کے پہلے ہفتے میں بڑے گروپ سامنے آئیں گے۔یہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔کیا اڑھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے۔کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے اب ہی سامنے آنے تھے۔ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،یہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ابھی وزیراعلیٰ سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دنوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئے۔13 لیگی رہنمائوں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔میرے پاس تمام لیگی رہنمائوں کے نام بھی ہیں۔یہ تمام بہت اہم لیگی رہنما ہیں ۔ن لیگ کو اٹک سے ایک

بڑی خبر ملے گی،جنوبی پنجاب اور پاکپتن سے بھی ایسی خبر آئے گی جس سے ن لیگ کو دھچکا لگے گا۔واضح رہے کہ ن لیگ کے کئی ایم پی ایز بھی تسلسل کیساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جار ی کررکھا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…