امیتابھ کیلئے نیک خواہشات پر تنقید شعیب اختر نے بھارتی صارف کی بولتی بند کردی

13  جولائی  2020

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کے جیسے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملی تب سے ہی تمام مداح ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان سے بھی امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی امیتابھ بچن کی جلد صحت یابی کی دعا دی۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امیت جی جلد صحتیاب ہوں، آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔اس پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کو نفرت آمیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں، ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں۔مگر شعیب اختر نے بہت پیار سے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ سننے والی اوپر والے کی ذات ہے، کیا پتا کس کی سن لے، آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا،خدا آپ پر رحم فرمائے۔شعیب اختر کے اس جواب کو متعدد کرکٹ شائقین نے خوب سراہا اور ان کی تعریف کے پل باندھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…